عمران خان پر جتنا بھی مشکل وقت آئے گا وہ۔۔۔ نوجوت سنگھ سدھو نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان کے پرستار بھی خوشی سے جھوم اٹھیں گے

سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر اور وزیراعظم عمران خان کے جگری دوست نوجوتسنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری کی تاریخ میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا نام پہلے صفحے پر لکھا جائے گا.

نجی نیوز چینل سے گفتگو کے دوران کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ کرتارپور بارڈر کا افتتاح ریگستان میں 50 سال بعد بارش کے مترادف ہے. ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی نے کرتار پور بارڈر کھولنے کی بات کی.

نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ میں عمران خان کو بہت عرصے سے جانتا ہوں ان پر جتنا مشکل وقت آئے گا وہ اتنا ہی مضبوط ہوتے جائیں گے، وہ بہت ہی دلیر، مخلص اور عوام کا درد رکھنے والے انسان ہیں، اسی درد اور محبت نے انہیں سیاست جیسے دلدل میں کودنے پر مجبور کیا.

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎