بھاشا ڈیم کے خلاف اگر بھارت نے۔۔۔ چیف جسٹس نے دشمن ملک بھارت کو دبنگ پیغام دے دیا

گزشتہ روزلندن میں میڈیا اور نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹسکا کہنا تھا کہ ڈیم کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں بن سکتا، بھاشا ڈیم کی تعمیرکیخلاف بھارت عالمی عدالت گیا تودیکھا جائیگا، ڈیم فنڈ کے پیسے کے استعمال کا طریقہ کاربنائیں گے، ویب سائٹ بنا کرفنڈز،عطیات کے پیسے کا حساب ڈا لیں گے، فنڈزسے 2 روپے بھی خرچ ہوئے ریکارڈ ویب سائٹ پرمہیا ہوگا، ہمیں سپریم کورٹ میں یہ نظر نہیں آتا کون کس کی طرف ہے، ہمیں صرف قانون نظر آتاہے. کالا باغ ڈیم پرچاروں بھائیوں کا متفق ہونا ضروری ہے۔

ڈیم پاکستان کیلئے ناگزیرہیں، ہم اوو ر سیز پا کستا نیوں کواپنے دل سے لگاتے ہیں، ملک کے بچوں کیلئے تعمیری کردارادا کرنا ہے، تعمیری کام کی سوچ اور جذبہ ملک کے بچوں کو دیکھ کرملتا ہے۔

 

 

 

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎