دبئی ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے فتح کی بنیاد کیسے رکھی؟ کین ولیمسن نے حقیقت بتا دی

 دبئی میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی شانداری کامیابی حاصل کرنے پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کا کہنا ہے کہ دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ہم نے کم رنز بنائےجس کی وجہ سے مشکلات پیدا ہوئیں اور ہم سنبھل نہ سکے۔

یاسر شاہ نے زبردست بولنگ کی ان کی بولنگ ہمارے لئے بڑا چیلنج تھا۔ منگل کو ٹیسٹ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس میں کین ولیم سن نے کہا کہ کوئی بھی ٹیم پہلی اننگز میں90 رنز بناکر میچ میں واپس نہیں آسکتی۔ پاکستان نے مشکل وکٹ پر دو دن بیٹنگ کرکے مضبوط پوزیشن کرلی۔ انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ نے پہلی اننگز میں چند ایسی گیندیں کیں جن سے بچنا مشکل تھا۔ بارش سے پچ کی صورتحال میں تبدیلی آئی اور پاکستان نے اس کنڈیشن کو بھرپور فائدہ اٹھایا۔ کوشش کریں گے کہ آخری ٹیسٹ میں اعتماد بحال کریں گے۔

 

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎