کوہلی کی نظر اب کس ریکارڈ پر ہے؟

کرکٹ کی دنیا میں کئی ریکارڈز اپنے نام کرنے والے بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی کی نظریں اب سچن ٹنڈولکر کے ایک اور ریکارڈ پر لگی ہوئی ہیں۔


بھارتی ٹیم ان دنوں آسٹریلیا کے دورے پر ہے، تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 6دسمبر سے ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔

ویرات کوہلی آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا کی سرزمین پر اب تک پانچ سنچریز اسکورکرچکے ہیں اوروہ صرف دو سنچریاں بناکر ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کاریکارڈ توسکتے ہیں۔

ٹنڈولکر نے آسٹریلیا کی سرزمین پر چھ سنچریاں اسکور کی ہیں، جو کسی بھی بھارتی بیٹسمین کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

سچن ٹنڈولکر نے آسٹریلیا کے خلاف 20 ٹیسٹ میچوں میں 53اعشاریہ 20 کی اوسط سے ایک ہزار 809رنز بنائے ہیں۔

دوسری جانب ویرات کوہلی نے اب تک آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں 8 ٹیسٹ میچ کھیل کر 62رنز کی اوسط سے 992رنز بنائے ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎