مردان کے سکول میں انوکھی تبدیلی آگئی، ایسا کیا ہوا جان کر آپکو بھی حیرت محسوس ہوگی

مردان کے گورنمنٹ پرائمری اسکول میں تحریک انصاف کا گانا بجانے پر مشیر تعلیم نے نوٹس لے لیا ۔


مردان کی تحصیل کاٹلنگ کے پرائمری اسکول میں انوکھی تبدیلی آگئی کھوئی برمول میں سالانہ تقریبِ تقسیم انعامات میں ایم پی اے کی موجودگی میں تمام بچوں نے سیاسی پارٹی کا ترانا گایا ۔

مگرتقریب میں موجودمقامی ایم پی اے ملک مشتاق صورتحال سے ہی لاعلم نکلے سماء سے گفتگو میں بولے مجھے تو یہ کہہ کربُلایا گیا تھاکہ اساتذہ کاپروگرام ہے۔

مقامی ایم پی اے نے کہا کہ یہ بالکل غلط ہے وہاں عوامی نیشنل پارٹی کا ایک استاد تھا میں نے اس سے کہا کہ یہ اسکول ہے یہ بچے ہیں یہاں سیاسی ترانے وغیرہ نہیں ہونے چاہئیں ۔

ایک سوال پر مشتاق ملک نے کہا کہ یہ اے این پی کی جانب سے تحریکِ انصاف کے منشور کو بدنام کرنے کی سازش ہے ۔

ملک مشتاق کا کہنا تھا کہ اس تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کے ترانے بھی گائے گئے لیکن میں ان کو منع کیا تقریباً آدھا گانا گا چُکے تھے لیکن میں نے منع کیا کہ اب اس کو ختم کرو ۔

کیا آپ نے محکمہ تعلیم سے اس بات کی شکایت کی ؟ سماء کے اس سوال ملک مشتاق نے یو ٹرن لے لیا کہا کہ یہ خاکے ہوتے ہیں مختلف قسم کے خاکے ہوتے ہیں یہ تو اتنی بڑی بات نہیں ہے کہ ''تبدیلی آگئی'' ہے تبدیلی تو ایجوکیشن میں آئی ہے ہم نے بہت کام کیا ہے ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎