ایس پی طاہرداروڈ کی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آگئی، انکے ساتھ کیا سلوک ہوا جان کر آپکی آنکھیں بھر آئیں گی

خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر داوڑ شہید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرلی گئی ، رپورٹ کے مطابق طاہر داوڑ کو کئی دن تک بھوکا پیاسا رکھا گیا اور جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔


ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کے جسم پر گولی کا نشان نہیں، جسم پر تشدد کے نشانات ہیں جبکہ تشدد سے بازو اور پاؤں کی ہڈیاں ٹوٹی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق طاہر داوڑ کا معدہ خالی تھا اور ان کو کئی دن بھوکا پیاسا رکھا گیا، ایس پی کی موت لاش ملنے سے چند روز قبل ہوئی تھی۔

رپورٹ میں انکشاف کیاگیاکہ طاہرداوڑ کو کئی روز تک بھوکا پیاسا رکھاگیا جس کی وجہ سے ان کا معدہ بالکل خالی تھا، ان کی موت لاش ملنے سے چند روز پہلے ہوچکی تھی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے، جو رپورٹ لینے پشاور آئی تھی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎