نیب کا سابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ کے گرد گھیرا تنگ،پرویز خٹک کی گرفتاری کے حوالے سے بڑی خبرآ گئی

قومی احتساب بیورو نے وفاقی وزیر برائے دفاع اور سابق وزیر اعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کیخلاف ایک نیا محاذ کھول دیا ہے.

نیب نے پرویز خٹک کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کر دی ہے اور انکی کی گرفتاری کا امکان بھی کیا جا رہا ہے.

 نیب نے خیبرپختونخواہ کے سیاحتی مقام مالم جبہ کی لیز سکینڈل کی تحقیقات کے لیے ریفرنس دائر کیا ہے .

یہی نہیں مالم جبہ غیر قانونی لیز سکینڈل میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو بھی شریک ملزم بنانے کی درخواست جمع کروائی گئی ہے.

نیب ایگزیکٹو بورڈ درج کی گئی درخواست کا جائزہ لینے کے بعد ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے گا اور ریفرنس کے دائر ہونے کی صورت میں وفاقی وزیر پرویز خٹک کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎