کرکٹ شائقین کے لیے بری خبر محمد عباس کی تیسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے، نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ۔


فاسٹ بولر محمد عباس نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران دائیں کندھے کی تکلیف کا شکار ہوئے ، انہوں نے تکلیف دور کرنے کے لیے پین کلر کا استعمال کیا اور پھر کندھے کا اسکین کرایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکین کی رپورٹس کا اسپیشلسٹ سے معائنہ کرایا جا رہا ہے تاکہ تکلیف کی نوعیت کا جائزہ لیا جاسکے ، لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎