کس کی ہمت ہے کہ ہماری پرواز میں کمی لاۓ، نئے پاکستان میں نئے عزم و ہمت کی نئی مثال قائم

پشاور کی خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے فرائض کی اداگئی کی ایک نئی مثال قائم کر دی ہے جسے عوام کی طرف سے خوب سراہا جا رہا ہے.خاتون اسسٹنٹ کمشنر کا نام سارہ طیب ہے اور انہو ں نے اپنی چھوٹی سی بیٹی کو گود میں اٹھا رکھا ہے.

ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز اس وقت بنیں جب وہ اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے اپنی  چھوٹی سی بیٹی کو گود میں لیے علاقے میں تجاوزارت کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے نظر آئیں۔

خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے ناجائز تجاوزات اور اشیاءکو زائد قیمتوں پر فروخت کرنے والی دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور ایسے تمام دکانداروں کو حراست میں بھی لیا.

انہوں نے تجاوزات کیخلاف مہم میں بھر پورکارروائیاں کیں او ر علاقے کو صاف کر دیا اس موقع پر رہ گیروں نے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی شاندار کارکر دگی اور حوصلے کی خوب داد دی 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎