اعظم سواتی کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دیا

آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں سپریم کورٹ میں زیر سماعت ے جس میں پیش کی گئی جےآئی ٹی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

جےآئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ سواتی خاندان کا مؤقف جھوٹ پر مبنی،بے بنیاد اور تضادات سے بھرپور ہے۔

رپورٹ کے مطابق واقعے کے اگلے دن ہی وزیر مملکت داخلہ اور ایس ایس پی آپریشنز اعظم سواتی کے گھر گئے۔

پولیس اعظم سواتی کے خاندان کے ساتھ مل گئی اور واقعے کی ایماندارانہ تفتیش نہیں کی، پولیس افسران نےجان بوجھ کرغیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ شخص نیازعلی نے بتایا ہے کہ اس کے گھر جرگہ آیا تھا، بطور پختون وہ جرگے کو انکار نہیں کرسکا اور اس نے ملزمان کو معاف کر دیا۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎