آپ اپنی جیب سے 14لاکھ روپے جمع کروائیں کیوں کہ۔۔۔ سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بڑا دھچکا دے دیا

سرکاری اشتہارات میں تصویر چھپوانے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ یا پیپلزپارٹی کو 10دن میں ساڑھے 14لاکھ روپے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔


تصاویر چھپوانے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 50لاکھ روپے جمع کرانے کا حکم دیا جا چکا ہے۔

خیبر پختون خوا حکومت کے2 اشتہاروں میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی تصویر چھپنے پر پیر تک جواب طلب کیا گیا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے سیکریٹری اطلاعات کےپی کی 10دن میں تحقیقات کر کے رپورٹ دینے کی استدعا بھی مسترد کر دی۔

چیف جسٹس پاکستان نے دورانِ سماعت سیکریٹری اطلاعات خیبر پختون خوا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ آپ کی تنخواہ سے 30ہزار روپے کٹوائے جائیں؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرکاری افسربن کر سیاسی لوگوں کا جائز و ناجائز دفاع کرتے ہیں، ایسے افسران سے ہمیں کوئی ہمدردی نہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎