مہنگائی سے تنگ عوام کے لیے بڑی خوشخبری پیٹرول کی قیمت میں واضح کمی کا امکان

کراچی: (دنیا نیوز) دسمبر میں عوام کو بڑی خوشخبری ملنے کی اُمید ہے کیونکہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں حکومت کم از کم 5 سے 7 روپے تک کی کمی کا اعلان کر سکتی ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتیں ہیں۔


امریکی خام تیل 50 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے ٹریڈ ہوا جبکہ برطانیوی خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد کمی ہوئی، برطانیوی خام تیل 57 ڈالر 50 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوا، ایک ماہ میں خام تیل کی قیمتوں میں 25 فیصد تک کمی ہوئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر حکومت 25 فیصد نہ سہی 7 فیصد ہی قیمت میں کمی کر دے تو پیٹرول و ڈیزل 7 روپے تک سستا ہوسکتا ہے، دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونے سے درآمدی بل کم ہوگا، جس سے پاکستان کو کم ادائیگیاں کرنی پڑیں گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎