بڑا کارنامہ،پاکستانی طالبعلم نے جوتوں سے موبائل فون چارج کرنے کا طریقہ ایجاد کرلیا

بہاولنگرسیکنڈ ایئر کے طالب علم عامر رمضان نے موبائل فون کی بیٹری کے لو ہو جانے اور اسے چارج کرنے کا آسان حل نکال کر سب کو حیران کر دیا.

طالب علم عامر رمضان نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوۓ بتایا کہ پیدل چلتے وقت جوتوں کی گردش سے کام کرنے والا بیٹری چارجر اپنی نوعیت کا پہلا آلہ ہے جو بڑی محنت اور تجزیاتی مراحل کے بعد معرض وجود میں آیا ہے .

اس آلہ کی بدولت ایسے افراد جو اپنے کام کاج ،محنت مزدوری کے سلسلہ میں دن بھر کام کرتے ہیں فائدہ حاصل کر سکیں گے.

طالب علم کا مزید کہنا تھا کہ اسے اس بات پر فخر ہے کہ وہ ایک غریب مزدور کا بیٹا ہے اور دنیا کی بہترین تعلیمی درس گاہ دانش بوائز سکول چشتیاں میں تعلیم حاصل کر کے اس قابل ہوا ہے کہ ملک کا نام روشن کار سکے.

یاد رہے کہ  دو سال قبل بھی دانش سکول چشتیاں کے طلبہ نے سائنسی پراجیکٹس نے قومی سطح پر کامیابی حاصل کر کے امریکہ میں عالمی سطح ہونے والے مقابلہ میں حصہ لیا تھا.

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎