تحریک انصاف میں ایک بار پھر دراڑ پڑنے لگی جہانگیر ترین کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

تحریک انصاف کی قیادت میں ایک بار پھر اختلافات آنے لگے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے حوالے سے جنوبی پنجاب صوبہ کی ایگزیکیٹو کونسل کا اجلاس لاہور میں  وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے جا رہا ہے جس کے حوالے سے تحریک انصاف کی قیادت تقسیم کا شکار دیکھائی دیتی ہے.

جنوبی پنجاب کا صوبائی دارلحکومت ملتان ہوگا یا بہاولپور اس حواکے سے حکومت میں اختلافات پائے جاتے ہیں.جہانگیر ترین سمیت متعدد رہنما ملتان کو نئے صوبے کا دارالحکومت دیکھنے کے خواہشمند ہیں جب کہ  ایگزیکیٹو  کونسل کے دیگر رہنما بہاولپور کو جنوبی پنجاب کا صوبائی دارلحکومت بنانا چاہتے ہیں.

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایگزیکیٹو کونسل کے ارکان کی اکثریت ملتان کی بجاے بہاولپور کو صوبائی دارلحکومت بنانے کے لیے متحرک دکھائی دیتی ہے

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎