روپے کی قدر میں بڑی کمی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ ہوگا یا کمی ؟ اسدعمر نے اعلان کردیا

ڈالر کی قیمت میں ایک ہی روز میں بے تحاشہ اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باوجود وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔


آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کی ہے جس پر وزیراعظم وزارت خزانہ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا بلکہ تیل کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔

واضح رہےکہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جس کے باعث بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی غیر متوقع ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎