پریانکا نے اپنی شادی میں کیا لانے پر پابندی لگا دی؟

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور گلوکار نک جونس اپنی شادی کی تیاریوں میں دپیکا اور نویر کے نقش قدم پر چلتے دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ اب انہوں نے دیپ ویر کی طرح اپنی شادی میں بھی موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔


ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق چند روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنی شادی پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی تاکہ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک نہ ہوجائیں اور اب دیسی گرل پریانکا نے بھی تصاویر لیک ہوجانے کے ڈر سے یہی طریقہ اپنایا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے دونوں اسٹارز نے اپنی شادی کی تصاویر کے حقوق ایک بین الاقوامی میگزین کوتقریباً 33 کروڑ روپے میں فروخت کیے ہیں۔ لہٰذا شادی کی تقریب میں اس بات کا سختی سے خیال رکھاجائے گا کہ کوئی بھی مہمان اپنے موبائل سے تصاویر نہ کھینچ سکے۔

اس سے قبل پریانکا چوپڑا اور نک جونس دپیکا اور رنویر کے ہی نقشے قدم پر چلتے ہوئے دو شادیاں کرنے کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا 2 دسمبر کو ’ہندو‘ رسم و رواج کے مطابق شادی کرے گا اور اگلے ہی دن یعنی 3 دسمبر کو ان کی شادی ’عیسائی‘ رسم و رواج کے تحت ہوگی جبکہ دونوں شادیاں ایک ہی مقام پر منعقد کی جائیں گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎