وزیراعظم ہو تو ایسا عمران خان نے غریب طبقے کو امیر بنانے کے لیے انتہائی سستا منصوبہ بنا لیا

پاکستان میں غربت کی شرح دیہات میں شہروں سے زیادہ ہے اور عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں 80 فیصد غریب عوام دیہات میں مقیم ہیں. مگر وزیراعظم عمران خان نے اس پر قابو پانے کے لیے انتہائی مفید اور سستا حل نکال لیا ہے. منصوبے کے تحت مرغیوں کے ذریعے پاکستان میں غربت پر قابو پایا جائے گا.

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دیہات میں مقیم خواتین کو دیسی مرغیوں کے انڈے اور چوزے دیئے جائیں گے اور اس منصوبے کے لیے زیادہ سرمائے کی ضرورت نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ منصوبے کا تجربہ ہوچکا ہے جس کے تحت ہم انجیکشن لگا کر خواتین کی مدد کریں گے تو ان کو زیادہ پروٹین بھی ملے گا جبکہ فروخت کرنے کے لیے مرغیاں اور انڈے بھی ہوں گے.

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری ساری کوشش غریب عوام کو اوپر لانے کے لیے ہے.

یاد رہے کہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس بھی دنیا سے غربت کے خاتمے کے لیے یہ منصوبہ پیش کر چکے ہیں .



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎