پریشان نہ ہوں ایک دو روز کی بات ہے ۔۔۔ وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے عوام کوخوشخبری سنا دی

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ملک میں بلیک مارکیٹ موجود ہے جس کو کنٹرول کرنے میں وقت لگے اور دو سے تین دن میں ڈالر کی قدر کم ہو جائے گی۔ 

ڈالر پہلے بھی مہنگا ہوا مگر پی ٹی آئی حکومت نے اس پر قابو پالیا تھا۔


کراچی میں آئیڈیاز نمائش میں شرکت کے بعد وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بلیک مارکیٹ موجود ہے، جس کو کنٹرول کرنے میں وقت لگے، دو سے تین دن میں ڈالر کی قدر کم ہو جائے گی۔

واضح رہے انٹربینک میں ڈالر دس روپے مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹر بینک میں ڈالر 144 روپے کا ہو گیا۔

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے باعث روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ڈالر تاریخ میں پہلی مرتبہ 144 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

موجودہ حکومت کی مدت کے دوران تین ماہ کے دوران اب تک ڈالر کی قدرمیں اٹھارہ روپے کا اضافہ ہوچکا ہے،انٹر بینک میں ڈالرمہنگا ہونے سے بیرونی قرضے مزید 760 ارب روپے بڑھ گئے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎