کون خریدے گا پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم؟

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے رائٹس کے لیئےپیشکشیں طلب کر لی ہیں ۔


ملتان سلطانز کے معاہدہ ختم ہونے کے بعد پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم پی سی بی کی ملکیت ہے۔

پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کی نیلامی میں حصہ لینے کیلئےفارم14دسمبرتک لیےجاسکتےہیں جو18دسمبر تک پی سی بی کوجمع کرائےجاسکیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شامل ہونے والی چھٹی ٹیم 'ملتان سلطانز 52 کروڑ میں فروخت ہوئی تھی، اس سال ڈرافٹ سے قبل پی سی بی کو بینک گارنٹی اور فرنچائز فیس نہ دینے کے باعث مالکانہ حقوق سے دست بردار ہو گئی تھی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎