پولیس والے منشیات سپلائی کرتے ہیں اورلڑکیاں ٹیلیفون پر۔۔۔ چیف جسٹس نے بڑے رازوں سے پردہ اٹھا دیا

سپریم کورٹ نے منشیات فروشی سے متعلق ماہانہ رپورٹ طلب کر لی، 


سپریم کورٹ آف پاکستان میں سکولوں میں منشیات فروخت کرنے سے متعلق کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پولیس والے تو خود منشیات سپلائی کرتے ہیں،سکولوں، کالجوں کے بچے منشیات استعمال کررہے ہیں،لڑکیاں ٹیلیفون پررکھ کرآ ئس استعمال کرتی ہیں۔

 چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کومنشیات فروشی سےمتعلق ماہانہ رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

دوران سماعت پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی۔

ایڈووکیٹ جنرل سےتعاون نہ کرنے پرسندھ اوربلوچستان کی پولیس اورمحکمہ داخلہ کے10 روز میں جواب طلب کر لئے گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے عدالت کو بتایا کہ لاہور میں 50 افراد کیخلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کیا گیا،ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں منشیات پکڑی گئیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎