کیا ویرات کوہلی نے کرکٹ کے کھیل کو داغ دار کردیا؟

سڈنی میں کینگروز کے ہمراہ وارم اپ میچ کے ٹاس کے موقع پر کوہلی کا شارٹس پہننا مداحوں کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ ٹوئٹر پر کوہلی کے شارٹ پہنے کی تصویر متنازعہ بن گئی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی جہاں اپنے بلے سے دھواں دھار رنز اگلنے کے باعث مشہور ہیں، وہیں کوئی نہ کوئی متنازعہ بات بھی انہیں خبروں کی زینت بنا دیتی ہے اور ایسا ہی کچھ کوہلی کے ساتھ دورہ آسٹریلیا کے موقع پر ہوا۔

جس کھیل نے تم کو عزت دی، افسوس کہ کوہلی تم اس کھیل کو عزت نہ دے سکے۔ جی ہاں ایسے ہی کچھ تبصرے بھارتی کرکٹ فینز کی جانب سے اس وقت سامنے آئے جب سڈنی میں آسٹریلیا الیون اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان چار روزہ وارم اپ میچ کے ٹاس کیلئے میدان میں آئے۔

کینگرو کپتان اپنی روایتی کرکٹ یونی فارم ، جب کہ کوہلی شارٹس میں موجود تھے۔ ٹاس کے بعد تصویر سامنے آنے والوں نے کپتان کو آڑھے ہاتھوں لے لیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ کوہلی کے ایسے لباس میں آنے سے کھیل کی عزت خراب ہوئی ہے۔ یہ ایک جنٹلمین کھیل ہے، جسے کوہلی نے ایسا لباس پہن کر داغ دار کیا۔ کچھ شائقین کرکٹ نے اس حرکت کو جینٹل مین گیم کی بے ادبی بھی قرار دیا ۔

کچھ لوگوں نے انہیں ایشیا کپ میں کیپ درست نہ پہننے پر سنیل گاوسکر کی جانب سے پاکستانی اوپنر فخر زمان پر اعتراض بھی یاد دلایا۔

ایک مداح کا کہنا تھا کہ یہ بات اپنی جگہ کہ کوہلی نئی نسل سے تعلق رکھتا ہے، تاہم نئی نسل کو پرانے طور طریقوں کو بگاڑنے کی ضرورت نہیں، ایک ایسے موقع پر جب آپ کا حریف بہترین لباس میں ٹاس کیلئے آتا ہے کوہلی کا اس حلیے میں میدان میں جانا شرمناک ہے۔

کرکٹ مداحوں نے ویرات کوہلی کے شارٹس پہن کر ٹاس کے لئے آنے پر نا صرف مذاق بنایا بلکہ ان کی خوب کھنچائی بھی کی۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ آپ بہت زبردست کھلاڑی ہیں ، ہم آپ کا احترام کرتے ہیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اخلاقیات بھول جائیں، وارم اپ میچ میں دوران ٹاس شارٹس پہننا بلکہ ناقابل قبول ہے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎