معروف اداکار بابر علی کو ملک کیوں چھوڑنا پڑا؟ وجہ سامنے آگئی۔

معروف اداکار بابر علی قتل کی دھمکیاں ملنے پر ملک چھوڑ کر امریکا چلے گئے۔


اداکار بابر علی کو نامعلوم افراد کی طرف سے دھمکی آمیز کالز آرہی تھیں۔

انہوں نے تھانہ ڈیفنس سی لاہور میں 16 نومبر کو مقدمہ درج کرایا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق بابر علی کو نامعلوم افراد کی جانب سے ٹیلی فون پر قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔

اپنے بیان میں معروف اداکار نے کہا کہ دھمکیوں اور تعاقب کا سلسلہ ایک ٹی وی ڈرامہ نشر ہونے کے بعد شروع ہوا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎