لعنت ہے تمھارے سیکولرازم پر، خواجہ آصف نے ایسا کیوں کہا؟

بھارت میں گائے کی زندگی تو اہم ہے لیکن انسانوں پر بدترین ظلم کیا جاتا ہے: خواجہ آصف۔ فوٹو: فائل

سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھارت کے آرمی چیف جنرل پبن راوت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لعنت ہے تمھارے سیکولرازم پر۔

گزشتہ روز بھارت کے آرمی چیف جنرل بپن راوت نے بیان دیا تھا کہ اگر پاکستان سیکولر ریاست بن جائے تو اس کے ساتھ دوستی ممکن ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلامی ریاست ہے جو ایک نظریہ کے تحت وجود میں آئی ہے۔

بھارتی آرمی چیف کا بیان بے معنی ہے، ہمارا نظریہ تبدیل نہیں ہوگا: وزیر خارجہ

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت کے آرمی چیف کے کہنے پر ہمارا نظریہ تبدیل نہیں ہو گا۔

سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے بھی سوشل میڈیا پر بھارتی آرمی چیف کے بیان کو آڑے ہاتھوں لیا۔

خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سیکولرازم کے چہرے کے پیچھے ہندو راج قائم ہے، کشمیر سے لیکر منی پور اور ناگا لینڈ تک ریاستی دہشت گردی جاری ہے جہاں اقلیتی افراد کو زندہ جلایا جاتا ہے اور بدترین برادری سسٹم جاری ہے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎