انور مجید کو اسلام آباد منتقل نہ کرنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کی اسلام آباد منتقلی میں سندھ حکومت آڑے آگئی۔ قومی ادارہ برائے امراض قلب نے کراچی میں ہی علاج ممکن قرار دے دیا۔


قومی ادارہ برائے امراض قلب نے ملیر جیل حکام کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ انور مجید کی صحت نازک ہے، ان کا علاج صرف کراچی میں ہی ممکن ہے، انہیں بستر سے ہٹایا جا سکتا ہے، نہ ہی اسلام آباد منتقل کیا جاسکتا ہے۔

خط موصول ہونے کے بعد ملیر جیل حکام نے بتا دیا کہ انور مجید کو اسلام آباد منتقل نہیں کیا جائے گا، عدالت کو بھی اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎