صدر مملکت نے پاکستانیوں سے ایسی بات کہہ دی جو پہلے کسی صدر نے نہیں کہی

ہمیں امپورٹڈ لگژری اشیاء کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے، ان حالات میں ہم سب مل کر 'میڈان پاکستان' اشیاء ضرور خریدیں، صدرممنون حسین کا ٹوئٹر پر بیان۔ فوٹو: فائل


اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرنسی دباؤ کی زد میں ہے اور میری خواہش ہے کہ تمام پاکستانی "میڈان پاکستان " اشیاء خریدیں۔

ڈالر کی قدر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی پر صدر مملکت عارف علوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ اس بحرانی صورتحال میں ہمیں امپورٹڈ لگژری اشیاء کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے، ایسی بے شمار مصنوعات ہیں جن کے استعمال سے گریز کیا جاسکتا ہے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ ان حالات میں ہم سب مل کر 'میڈان پاکستان' اشیاء ضرور خریدیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎