ہم یہ ہداف حاصل نہیں کرسکے بلآخر حکومت نے اپنی ناکامی کا اطراف کرلیا

نجی ٹی وی کےمطابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے تجارت  شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ ہم نے سو روزہ ایجنڈا خود احتسابی کے لیے بنایا تھا  تاہم ہم ان 100دنوں میں تمام ہدف حاصل نہیں کرسکے. اگر ہم جنوبی پنجاب صوبہ کے لیے مخلص نہ ہوتے تو اسے اپنے ایجنڈا میں شامل ہی نہ کرتے.

ہم کوئی یوٹرن نہیں لے رہے اور نہ ہی ہم نے کبھی کہا کہ ہم سو دن میں الگ صوبہ بنا دیں گے.یہ معاملہ ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہے اسی لیے اس کے لیے کمیٹی اور ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے. 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے عوام کو کبھی جھوٹی تسلی نہیں دی لیکن ابھی ہم پر مشکل وقت ہے.

 

 

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎