صرف ایک گھنٹے میں پاکستانیوں کا اربوں روپے کا نقصان ہوگیا مگر کیسے

کاروباری ہفتے کا آغاز ہوتے ہی جہاں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے وہیں سٹاک مارکیٹ کو بھی ریورس گیئر لگ گیا اور صبح سویرے ہی تاجروں اور سرمایا کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوگیا.

پچھلے ہفتے مندی پر بند ہونے والی پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کا نئے ہفتے میں آغاز شدید مندی کے ساتھ ہوا. آغاز کے ساتھ  صرف ایک گھنٹے کے اندر ہی 100 انڈیکس میں 761 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا.

انڈیکس حالیہ کمی کے بعد 40 ہزار کی نفسیاتی حد کھو کر 39 ہزار 735 پوائنٹس پر آگیا ہے.

یہ بھی واضح رہے کہ سٹاک مارکیٹ میں 5 دن ٹریڈنگ ہوتی ہے.

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎