سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض کے ایسے مداح نکلے کہ

دنیائے کرکٹ کے عظیم کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض کے ایسے مداح نکلے کہ ان کا بولنگ ایکشن ہی چرالیا۔


ان دنوں ارجن ٹنڈولکر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ نیٹ پر بولنگ پریکٹس کرتے نظر آرہے ہیں۔

A post shared by Arjun Tendulkar (@arjuntendulkar24) on Nov 13, 2018 at 10:48am PST

اس ویڈیو کی خاص بات خاص یہ ہے کہ ارجن ٹنڈولکر اپنے بولنگ ایکشن میں پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض کی طرح دوڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور انہیں کی طرح جمپ کرکے بال کروا رہے ہیں۔

ارجن ٹنڈولکر کے اس ایکشن کو سوشل میڈیا پر وہاب ریاض کے مداحوں نے پہچان لیا، تاہم انہوں نے ٹنڈولکر جونیئر کی پذیرائی بھی کی ۔

واضح رہے کہ ارجن ٹنڈولکر ایک آل راؤنڈر کے طور پر ابھر کر سامنے آرہے ہیں ، وہ حال ہی میں انڈر 19 ٹیم کے ساتھ سری لنکا کے دورے پر بھی گئے تھے تاہم وہاں ان کی کارکردگی متاثر کن نہ رہی ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎