یہ کمپنیاں عوام کو بیوقوف بنا رہی ہیں لہذاعوام ان کمپنیوں کا بائیکاٹ کردیں چیف جسٹس کا عوام کو مفید مشورہ

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ منرل واٹر کمپنیوں کیخلاف کیس کی سماعت کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ  کہ منرل واٹر کمپنیاں عوام کو بیوقوف بنا رہی ہیں عوام کو چاہئے کہ منرل واٹر کمپنیوں کا بائیکاٹ کریں،منرل واٹر کمپنیاں بندہونے سے کوئی پیاسہ نہیں مرے گا.

چیف جسٹس نے کہا کہ کمیشن رپورٹ دیکھ کر دل کرتا ہے ہے تمام کمپنیاں بند کردیں.

 چیف جسٹس نے حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوۓ کہا کہ دریائے سندھ اور نہر کا پانی منرل واٹر کے طور پر استعمال ہو رہا ہے.

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ زیرزمین پانی کی قیمت ہر صورت ادا کرانی ہو گی،ایک ہفتے میں نظام ٹھیک کریں ورنہ کمپنیاں بند کردیں گے،صرف2 منرل واٹر کمپنیوں کا پانی پینے کے قابل ہے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ نظام بہتر کرنے پر ہی کمپنیوں کام کرنے کی اجازت دیں گے.

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎