گورنر ہاؤس لاہورکی دیواریں گرانے میں بڑی رکاوٹ آڑے آگئی

گورنرہاؤس کی دیوارگرانے کااقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، درخواست میں پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری، ڈی سی ،میئرلاہورودیگرکو فریق بنایا گیا ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر ہاﺅس تاریخی عمارت ہے،گورنرہاؤس کی دیوارگراناقانون کی خلاف ورزی ہے،استدعا ہے کہ عدالت گورنرہاؤس کی دیوارنہ گرانے حکم جاری کرے

واضح رہے کہ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاﺅس کی بیرونی دیوار گرانے کا حکم دیا تھا،وزیراعظم کے احکامات کے مطابق گزشتہ روز گورنرہاﺅس کی بیرونی دیوار گرانے کا عمل گزشتہ روز شروع کردیا گیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎