نیوزی لینڈ کے بعد جنوبی افریقہ سے ٹاکرا۔۔۔ سیریز کے آغاز سے قبل ہی قومی ٹیم کے لیے بری خبرآ گئی

 پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن مقابلہ ابوظہی میں کھیلا جارہا ہے جس کے اختتام کے بعد گرین شرٹس کے جنوبی افریقہ کے انتہائی مشکل دورے کا آغاز ہو گا جس میں دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ میچز ،پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔


اس سیریز کے آغاز سے قبل ہی پاکستانی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کو یکے بعد دیگرے انجریز کا سامنا ہوگیا ہے جس نے سرفراز الیون کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہیں کررہے ہیں اور اطلاعات یہ ہیں کہ وہ مزید 4 سے 6 ہفتے تک کرکٹ کے میدانوں سے دور رہیں گے اور جنوبی افریقہ کے خلاف کم سے کم ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔

لیگ سپنر شاداب خان بھی اب تک گروئن انجری سے چھٹکارا حاصل نہیں پائیں گے اور4دسمبر سے شروع ہونے والے قائد اعظم ٹرافی کا فائنل میچ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عباس زخمی ہونے والے تازہ ترین کھلاڑی ہیں جو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے رہے ہیں اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بھی ان کی شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎