عمر سات سال اور ایک سال کی کمائی تین ارب چھ کروڑ روپے سے زائد

بچوں کو کھلونوں سے محبت تو ہوتی ہے مگر ایسے کتنے ننھے فرشتے ہوں گے جو صرف ان سے کھیل کر اربوں روپے کما سکیں؟


کم از کم 7 سالہ ریان جیسا تو کوئی نہیں، جو بس کھلونوں سے کھیل کر سالانہ 22 ملین ڈالرز (3 ارب 6 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کما لیتا ہے۔

فوربس کے مطابق یہ بچہ جون 2017 سے جون 2018 کے دوران 22 ملین ڈالرز کمانے میں کامیاب رہا اور امیر ترین یوٹیوب اسٹارز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔

ریان کی عمر چار سال تھی جب اس نے اپنا یوٹیوب چینیل ریان ٹوائز ریویو کو اپنے گھروالوں کی مدد سے قائم کیا۔

اس چینیل میں ریان کی متعدد ویڈیوز دیکھی جاسکتی ہیں جن میں وہ بچوں کے نئے کھلونوں پر اپنی رائے دیتا ہے۔

اس چینیل میں جو وضاحت لکھی ہے، اس کے مطابق ریان کو کھلونوں سے محبت ہے اور وہ کھلونوں کا ریویو ایک بچے کی حیثیت سے بچوں کے لیے کرتا ہے۔

جس ویڈیو نے اسے یوٹیوب اسٹار بنایا، وہ ڈزنی پکسار کی کار سیریز کے سو کھلونوں کا ریویو تھا جسے اب تک 80 کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

اس بچے کے یوٹیوب چینیل کے سبسکرائبر ایک کروڑ سے زائد ہیں اور اس معاملے میں وہ کئی بڑے یوٹیوب اسٹارز سے آگے ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎