مجھے چیف جسٹس کے ان ریمارکس پر بہت افسوس ہوا کہ۔۔۔ عمران خان نے دل کی بات کہہ دی

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے معاون خصوصی زلفی بخاری کے مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے عمران خان کے خلاف ریمارکس دیتے ہوۓ کہا کہ وہ  اقرباءپروری کر رہے ہیں مطلب کے اپنے لوگوں کو نواز رہے ہیں.

جس پر عمران خان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے اقرباءپروری کے ریمارکس پر افسوس ہوا ہے. عمران خان کہنا تھا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار بہت اچھا کام کر رہے ہیں مگر زلفی بخاری کے کیس میں انہوں نے اقرباءپروری کے حوالے سے جو ریمارکس دئیے ان پر انکو کافی افسوس ہوا ہے. 

ان کا مزید کہنا تھا کہ نمل یونیورسٹی میں کسی اپنے کو بھرتی نہیں کروایا اور نہ ہی شوکت خانم میں ایسا کچھ کیا اور کبھی کسی وزیر کے خلاف انکوئری میں بھی مداخلت نہیں کی.

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎