وزیراعظم نے وزرا پر چھٹی کی تلوار لٹکا دی

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کا اشارہ دے دیا۔کہتے ہیں وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لے رہا ہوں۔ ہوسکتا ہے کچھ وزرا کی چھٹی ہو جائے۔ فوج پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، بولے تمام فیصلے خود کرتے ہیں، بیوروکریسی کو اصلاحات میں رکاوٹ بننے نہیں دیں گے۔ نئی حکومت کے سربراہ نے قبل از وقت انتخابات کا بھی کہہ دیا۔ ٹی وی اینکرز سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزرا نے انکو اپنی سو دن کی رپورٹ دکھائی ہے جس میں ا ن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے اور آنے والے دنوں میں وزرا کے کیا منصوبے ہیں اس پر بھی بات ہوئی ہے.

عمران خان نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہو سکتا ہے کچھ وزرا کو تبدیل کر دیا جاۓ کپتان کے پاس ٹیم میں تبدیلی کا اختیار ہوتا ہے .

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎