مشکل وقت میں پاکستان کو تنہانہیں چھوڑیں گے،قرض فراہم کرنے کی بجائے۔۔۔

پاکستان میں تعینات چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بِن نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں پاکستان کو تنہانہیں چھوڑیں گے. انہوں نے کہا کہ چین پاکستانی معیشت کے استحکام کیلئے قرض فراہم کرنے کی بجائے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کرے گا. جس سے پاکستان کو مالیاتی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی.

پاکستان کے گردشی قرضے بڑھنے میں سی پیک کا کوئی کردار نہیں ہے.چینی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان کو نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے مختلف بیل آوٹ پیکجز فراہم کریں گے .ئے تجارتی منصوبوں کے آغاز سے سی پیک کا دائرہ وسیع ہوجائے گا.

لانگ ڈنگ بن نے کہا کہ 22 منصوبوں میں صرف 4 کا آغاز سی پیک کے فراہم کردہ قرض کے ذریعے کیا گیا تھا جبکہ دیگر منصوبے سرمایہ کاری کی بنیاد پر کیے گئے تھے جو پاکستانی معیشت کو مضبوط بنائیں گے. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ چین پاکستانی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ امدادی ذرائع فراہم کرے گا اور پاکستان کے ستحق افراد کی مدد بھی کرےگا.

 

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎