وزیراعظم ہاؤس میں بننے والی یونیورسٹی کا شاندارنام تجویز کرلیا گیا

 پاکستان تحریک انصاف نے گورنر ہاؤسز کے دروازے عام عوام کے لیے کھول دئے اور عوام سے کیا اپنا وعدہ پورا کیا۔ تاہم اب وزیاعظم ہاؤس کو بھی یونویرسٹی بنانے کے لیے منصوبہ بندی جاری ہے۔

تاہم اب وزیاعظم ہاؤس کو بھی یونویرسٹی بنانے کے لیے منصوبہ بندی جاری ہے۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے وزیر اعظم ہاؤس کو ریسرچ یونیورسٹی بنانے کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ جبکہ اس یونیورسٹی کا نام ''اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی'' تجویز کیا گیا ہے ۔ منصوبہ بندی کے تحت ایوان وزیر اعظم کی 30 ایکڑ اراضی پر ریسرچ یونیورسٹی قائم کی جائے گی جس میں مختلف مضامین میں تحقیقات کے علاوہ حکومت سازی ، مختلف اداروں کو اعلیٰ معیار کی ریسرچ کے مطابق معاونت فراہم کی جا ئے گی۔

ونیورسٹی کی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے دوسرے فیز میں وزیر اعظم ہاؤس کا 30 ایکڑ رقبہ استعمال کے قابل بنایا جائے گا۔ وزیر اعظم ہاؤس میں بنائی جانے والی ''اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی'' کو داخلی و خارجی راستہ فورتھ ایونیو دربار بری امام سرکار کی طرف سے دیا جا ئے گا۔ وزیراعظم ہاؤس میں قائم کی جانے والی یونیورسٹی ملک کی اعلٰی معیار کی ریسرچ یونیورسٹی ہو گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎