میں بھی بچپن میں۔۔۔ شیخ رشید نے اپنے بچپن کے متعلق درد ناک انکشاف کردیا

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں بھی بچپن میں چائلد لیبر کا شکار رہا ،جس لال حویلی کے سامنے مزدوری کرتا تھااُسی لال حویلی میں آج وزیر بن کر داخل ہوا. وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شیخ رشید نے سی پی ایس پی کی کانووکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اپنی محنت سے ملک و قوم کی خدمت کریں.

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں بچپن میں لال حویلی کے باہر کتابیں فروخت کرتا تھا،میں بھی بچپن میں چائلد لیبر کا شکار رہ چکا ہوں.

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میراخواب تھا الله نے مجھے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کا موقع دیا.

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز بن کر غریب افراد کی خدمت کریں طب کا شعبہ پیغمبروں کی میراث ہے.

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎