خادم حسین رضوی کی نظربندی کے بعد پہلی بارعمران خان نے اپنا موقف پیش کردیا

وزیر اعظم عمران خان نے خادم حسین رضوی کی نظربندی کے بعد پہلی بار کھل کر اپنا موقف پیش کیا ہے.

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک لبیک نے غلط رویہ اختیار کیا تھا وہ ایسے ظاہر کروا رہے ہیں جیسے میں یہودی ایجنٹ ہوں.

انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک جماعت سے ہر طرح کی بات کرنے کی کوشش کی. پہلے وہ گستاخانہ خاکوں کے لیے احتجاج کرنے لگے تھے تاہم ہم نے ہالینڈ کے وزیر سے خود ہی بات کی. گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ اور او آئی سی میں بھی اٹھایا.

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی کے دباؤ میں آکر ایسا نہیں کر رہے  بلکہ خود سے یہ اقدامات کر رہے ہیں حضورﷺسے عشق ایمان کا حصہ ہے.

 

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎