پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلیے ایک اور کامیابی

ہانگ کانگ کی ٹیم نجی پرواز کے ذریعے دبئی سے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم دوہا سے کراچی پہنچی ۔ایمرجنگ ایشیا کپ کی میزبانی رواں سال پاکستان اور سری لنکا مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔


ایونٹ میں گروپ اے کے میچز کولمبواور گروپ بی کے کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ گروپ بی میں میزبان پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش،ہانگ کانگ اور یو اے ای کی ٹیمیں شامل ہیں جن کے درمیان چھ میچز کراچی میں کھیلے جائے گے ۔

ان میچز کے لئے نیشنل اسٹیڈیم اور ساؤتھ اینڈ گراؤنڈ ڈی ایچ اے کا انتخاب کیا گیا ہے ۔6 دسمبر کو پاکستان کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہوگا ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎