محمد حفیظ نے کرکٹ چھوڑنے کا ارادہ کر لیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ،مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔


نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ۔

انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی میں جاری میچ کو اپنا آخری ٹیسٹ قرار دیا ۔

محمد حفیظ نے 15 سال کرکٹ کھیلنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ ، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎