زلفی بخاری سے تلخ کلامی کرنا نیب پراسیکیوٹر کو مہنگا پڑگیا

وزیراعظم عمران خان کے مشیر زلفی بخاری کی دہری شہریت پر ہائیکورٹ میں سخت موقف اپنانے والے اسپیشل پراسیکیوٹر نیب عمران شفیق عہدے سے مستعفی ہوگئے۔


ذرائع کے مطابق نیب پراسیکیوٹر کو زلفی بخاری کے خلاف سخت موقف لینا مہنگا پڑگیا،ان کی عدالت کے احاطے میں وزیراعظم کے مشیر سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق سماعت کے بعد اسپیشل پراسیکیوٹر کو نیب ہیڈ کوارٹر بلاکر استعفیٰ طلب کیا گیا،انہیں ساتھ ہی بتایا گیا کہ اگر وہ استعفیٰ نہیں دیں گے تو انہیں ہٹادیا جائے گا۔

عمران شفیق نے استعفیٰ پر موقف اختیار کیا کہ اسپیشل پراسیکیوٹر نیب کا عہدہ ذاتی وجوہات کی بنا پر چھوڑا ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق عمران شفیق کا استعفیٰ تاحال نیب کو موصول نہیں ہوا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎