اگر حکومت نے ایسا کیا تو فوج کے ساتھ تعلقات خراب ہو جایئں گے،سابق جرنل نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

سابق  میجر جنرل اور دفاعی تجزیہ کاراعجاز اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اگراداروں کو نیچا دکھانے کی کوشش کی تو ہوسکتا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ بھی فوج کے اختلافات شروع ہوجائیں.

نجی نیوز میڈیا کے پروگرم میں گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل (ر)اعجاز اعوان نے کہا کہ  ہوسکتاہے کہ اس حکومت کے ساتھ بھی فوج کے اختلافات شروع ہوجائیں کیونکہ فوج ہمیشہ اس وقت تک حکومت کے ساتھ کھڑی رہی ہے جب تک فوج کونیچا دکھانے کی کوشش نہیں کی گئی.

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان غیر معمولی فائدے نہیں لینا چاہ رہے اور نہ ہی  فوج کسی کے سیاسی منشور کے ساتھ  کھڑی ہے. ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی ترجیحات کا تعین کرے کہ پہلے حکومت نے لوٹ مار کرنے والوں کا احتساب کرنا یا کچھ اور کرناہے.

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف الیکشن جیت گئے تھے تو الزام فوج کے سر آیا اور اس سے قبل جب پیپلز پارٹی کی حکومت بنی تو پھر بھی فوج کو ہی الزام کا حصہ بنایا گیا.

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎