عمران خان اور بل گیٹس کا ٹیلی فونک رابطہ،بل گیٹس نے عمران خان کو کس بات پر خراج تحسین پیش کیا؟

وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں اہم امور سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔


وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فون کال 30 منٹ تک جاری رہی۔ جولائی میں ہونے والے انتخابات جیتنے اور وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر بل گیٹس نے وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔

ٹیلیفون کال کے دوران پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر بل گیٹس نے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

بل گیٹس کیجانب سے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

اس کے علاوہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کو تقویت دینے کیلئے دونوں میں تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ وزیراعظم نے بل گیٹس کے سماجی شعبے میں تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎