خاتون اول کی سوشل میڈیا پر جعلی تصویر پھیلانے پروزیراعظم برہم، ایف آئی اے کو بڑا حکم جاری کردیا

معروف صحافی رؤف کلاسرا نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کے دوران یہ انکشاف کیا ہے کہ پچھلے کچھ عرصہ سے وزیراعظم آفس کی جانب سے ایف آئی اے کے سائبر ونگ پر شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے.

 وزیراعظم آفس کی طرف سے یہ شکایات کی گئی ہے کہ  فیس بُک سمیت دیگر میڈیا سائٹس پر خاتون اول بشریٰ بی بی کی تصاویر گردش کر رہی ہے ان کی تصاویر بنائی جاتی ہے اسکے ساتھ طرح طرح کی باتیں ہوتی ہیں شدید مذاق بنایا جاتا ہے.

وزیراعظم آفس کی طرف سے یہ حکم دیا گیا ہے کہ  انسداد دہشتگردی کے تحت کیسز کر کے ایسے افراد کو پکڑیں جو سوشل میڈیا پر بشریٰ بی بی کی فوٹو شاپ کی گئی تصاویر وائرل کرنے اور ان کا مذاق اُڑانے میں ملوث ہیں.

لہٰذا اس پر ایف آئی اے کے سائبر ونگ نے کہا ہے کہ  آپ اس حوالے سے کوئی قانون بنا دیں تو ہم کارروائی کر لیتے ہیں جس پر وزیراعظم آفس کا جواب آیا کہ نہیں آپ خود ہی کچھ ایسا کریں.اس جُرم کو سب سے بڑا جُرم قرار دے کر ایسے لوگوں کے خلاف سخت کروائی کریں.




آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎