اظہر علی نے یونس خان کو پیچھے چھوڑ دیا

قومی ٹیم کے سینئر ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی  متحدہ عرب امارات میں طویل فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرے والے بلے باز بن گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے سابق کپتان یونس خان کا اماراتی سرزمین پر زیادہ رنز سکور کرنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے.

یونس خان نے متحدہ عرب امارات میں27ٹیسٹ میچز میں 2484رنز سکور کیے تھے جس میں 11سنچریاں اور7نصف سنچریاں شامل تھیں جبکہ  اظہرعلی 2509رنز سکور کرچکے ہیں جن میں7سنچریاں اور16نصف سنچریاں شامل ہیں.

یہ بھی یاد رہے کہ اظہر علی نے پاکستانی ٹاپ سکوررز کی فہرست میں چھٹے نمبر پر جگہ بنالی ہے.

اظہر علی نے یہ سنگ میل نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں عبور کیا.

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎