جہاز کو واقعی 'ہیروں' سے سجایا گیا؟

متحدہ عرب امارات کی معروف ایئرلائن 'ایمریٹس' کے ہیروں سے جگمگاتے ہوئے جہاز کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جہاں صارفین حیران ہوئے وہیں اس جہاز میں سفر کرنے کے لیے پرجوش بھی نظر آئے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'انسٹاگرام' پر ایک خاتون نے ایمریٹس ایئرلائن کے جہاز ’بلنگ' 777 کی نگینوں اور ہیروں سے سجی تصویر پوسٹ کی، جسے دیکھ کر ایسا گمان ہوتا ہے کہ طیارے میں حقیقت میں ہیرے جواہرات جڑے ہوئے ہیں۔

جس طیارے کی تصویر وائرل ہوئی وہ ایک ایئرپورٹ پر ٹرمینل پر کھڑا ہے اور غروب آفتاب کے وقت جگمگا رہا ہے۔

یہ تصویر ایمریٹس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی تھی لیکن یہ تصویر گزشتہ روز انسٹاگرام پر سارہ شکیل نے پوسٹ کی تھی۔

سارہ شکیل ایک کرسٹل آرٹسٹ ہیں، جن کی انسٹاگرام پر پہلی پوسٹ کو ہی 47 ہزار افراد پسند کیا۔

تصویر میں حقیقی معلوم ہونے والے جہاز نے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان تجسس کو بڑھا دیا خاص طور پر ان صارفین میں پرتعیش پرواز کے آئیڈیا کو پسند کرتے ہیں۔

ایک انسٹاگرام صارف کا کہنا تھا کہ ‘یہ ویسا جہاز ہے جیسا میں چاہتا ہے‘۔

ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’ہیروں کی بارش ہو رہی ہے‘۔

تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’آج صبح ایمریٹس کی فلائٹ بک کروائی، بہت زیادہ توقعات ہیں، ‘ جس پر ایئر لائن کی جانب سے جواب دیا گیا کہ ’ہم بورڈ پر آپ کے استقبال کے منتظر ہیں‘۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ’میں تصدیق کرسکتا ہوں کہ ایسا حقیقت میں نہیں ہے‘۔

واضح رہے کہ سارہ شکیل ایک پاکستانی دندان ساز ہیں اور کرسٹل آرٹ میں بھی مہارت رکھتی ہیں۔

ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 5 لاکھ کے قریب ہے اور ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ کرسٹل اور ڈائمنڈ سے سجائی گئی تصاویر سے بھرا پڑا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎