مولانا طارق جمیل کے منہ سے یہ بات سن کرافسوس ہوا، مسلم لیگ ن کا مولانا کے بیان پرردعمل

گزشتہ روز سپریم کورٹ میں تقریب کے دوران مولانا طارق جمیل نے اپنے خطاب کے دوران عمران خان کی تعریف کرتے ہوۓ کہا کہ وہ عمران خان کو ریاست مدینہ بنانے پر سلام پیش کرتے ہیں.

تاہم مولانا کے خطاب کے بعد مسلم لیگ ن بھی میدان میں آگئی اور لیگی رکن قومی اسمبلی رانا تنویرحسین نے کہاہے کہ مولاناطارق جمیل سے ریاست مدینہ کے تصور کی بات سن کر مجھے افسوس ہوا.

 نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ نے بہت سے ایشو اٹھائے ہیں جو حکومت کا کام ہے تاہم مولانا طارق جمیل کے منہ سے ریاست مدینہ کے تصور کی بات سن کر مجھے افسوس ہواہے. 

کیا یہ ریاست مدینہ کاتصور ہے کہ ہر سطح پر سیاسی مداخلت کی گئی؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب انتقامی کارروائیاں ہیں ،ریاست مدینہ میں اقربا ءپروری نہیں تھی.

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎