نوازشریف کیلئے نئی پریشانی، حکومت نے ایک اور کیس نیب کے پاس بھیج دیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ حکومت نے نواز شریف کیخلاف نجی دوروں کے اخراجات کی سرکاری خزانے سے ادائیگی کا کیس نیب کو بھجوادیا ہے.

وفاقی حکومت نےنواز شریف کے 25 ذاتی نوعیت کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات جاری کردی ہیں. جس کے مطابق سابق وزیراعظم نے293افراد پر مشتمل وفود کے ساتھ 124دنوں پر مشتمل 25غیر ملکی ذاتی دورے کیے ہیں جن پر تقریبا 25کروڑ روپے عوام کے جمع شدہ ٹیکسز کے پیسوں سے ادا کیے گے.

نواز شریف نی18رکنی وفد کے ہمراہ عمرہ بھی ادا کیا. نیب کو نواز شریف کی جانب سے وی وی آئی پی ائیر کرافٹ کو ذاتی امور کے لئے استعمال کرنے پر باقاعدہ درخواست بھی دے دی گئی ہے.

معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے مزید بتاتے ہوۓ کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے 6 اگست 2013 سے 25 جون 2017 تک ایک عمرہ سمیت 25 غیر ملکی نجی دورے کیے ،ان دوروں پر 25 کروڑ روپے لاگت آئی اور نواز شریف نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ان تمام دوروں کے اخراجات سرکاری خزانے سے ادا کیے ہیں.

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎