تحریک انصاف کا ہر وہ شخص استعفیٰ دے گا جو۔۔۔ پی ٹی آئی نے دبنگ اعلان کردیا

پنجاب حکومت کے ترجمان شہباز گل نے کہاہے کہ ہمارا موقف واضح ہے کہ جس کے خلاف بھی ریفرنس آیا ، وہ مستعفی ہوجائیگا.

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوۓ شہباز گل نے کہا کہ تحریک انصاف کا موقف واضح ہے کہ جس کے خلاف ریفرنس آ یا، وہ شخص مستعفی ہو جائے گا.

انہوں نے کہا کہ جس کوعدالت کی جانب سے چور یا ڈاکو کہا جائے وہ عدالت میں اس کا جواب دے سکتا ہے بلکہ عدالت کے باہر بھی اس کا جواب دے سکتا ہے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرسربراہ کے خلاف الزام ہوتو ماتحت ادارہ کیسے تفتیش کرسکتاہے؟

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎