موقعے پر چوکا نواز شریف نے حکومت کی بینڈ بجا دی

وزیراعظم عمران خان نے قبل ازوقت الیکشن کا صرف اشارہ دیا مگر مسلم لیگ ن انتخابی دنگل میں اترنے کی تیاری بھی کرچکی ہے۔ ن لیگ کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ قبل ازوقت الیکشن کےلئے ہمہ وقت تیارہیں ۔

احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں 53 حلقوں میں جیت کا مارجن مسترد ووٹوں سے کم ہے۔ فافن رپورٹ سے ظاہرہوتا ہے ان حلقوں میں دھاندلی ہوئی۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے کہا کہ قبل ازوقت انتخابات کی بات پرعوام نے خوشی کااظہارکیا،عوام خوش ہے کہ جلد ہماری جان چھوٹنے والی ہے۔

قائد ن لیگ نے کہا کہ مسلم لیگ ن قبل ازوقت الیکشن کےلئے ہمہ وقت تیارہے،ہم سنجیدہ سیاست کے قائل ہیں۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎